ایران دنیا کے 10 کامیاب فضائی اور خلائی ممالک میں شامل / 11 سیٹلائٹس کی لانچ امید افزا ہے، صدر ایران

تہران (ارنا) صدر ایران نے کہا ہے کہ خلا کی تسخیر امید افزا ہے بالخصوص ان حالات میں جب پابندیوں کے ذریعے ایران کو روکنے اور تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح ایران کے اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سیٹلائٹس کی لانچنگ نے یہ بات ثابت کردی کہ ایران نے پابندیوں کو شکست دے دی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے تمام دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کو "ہم کر سکتے ہیں" کے نعرے پر عمل درآمد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابل قدر اقدام ایرانی نوجوانوں، ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور مسلح افواج کے تعاون سے کیا گیا ہے، اور یہ فخر کی بات ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران دنیا کے فضائی اور خلائی میدان میں 45 ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے سیٹلائٹس کے اقتصادی اور دیگر شعبوں میں استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، آبی وسائل، قدرتی وسائل، کانوں کی تلاش اور سرحدوں کی نگرانی کے لیے اس سہولت کو کارآمد بنائیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .