3 فروری، 2024، 10:20 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85374512
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی حملے پر بغداد کا سرکاری ردعمل: یہ حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں

بغداد ( ارنا) عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے مغربی عراق کے علاقوں پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خود مختاری کی خلاف ورزی اور بغداد حکومت کی جانب سے عراق میں استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

یحییٰ رسول  کا کہنا تھا کہ  القائم کے شہر اور عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کو امریکی  جنگی طیاروں نے  فضائی حملوں اور بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے  عراق اور خطے کی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی کے ترجمان نے کہا کہ   یہ حملے عراق کے لیے ایک  خطرہ ہیں اور   خطے کو اس کے سنگین تنائج بھگتنا پڑیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .