2 فروری، 2024، 11:29 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85374208
T T
0 Persons

لیبلز

عالمی فوجداری عدالت کے حکم کے بعد اسرائیل نے 900 فلسطینیوں کو شہید کیا: امریکی جریدہ دی انٹرسیپٹ

تہران/ ارنا: امریکی جریدے "دی انٹرسیپٹ" کے جمعے کو شایع ہونے والے ایک مضمون میں میں درج ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے باوجود صیہونی حکومت قتل عام سے باز نہیں آرہی ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ جب سے عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی حکومت کے خلاف حکم جاری کیا، اس وقت سے اب تک، اسرائیلی فوج نے غزہ میں 900 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار تھا کہ صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں کوئی کیس کسی نتیجے پر پہنچا۔

ادھر امریکہ کے ہفنگٹن پوسٹ اخبار نے لکھا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں قتل عام کو فورا بند کرنے کا مطالبہ کرکے اسرائیل اور امریکہ پر ایک تاریخی وار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .