بعض ملکوں کی جانب سے آنروا کے فنڈز روکے جانے پر ایران کا ردعمل

تہران ( ارنا ) وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے اقوام متحد ہ کے ادارے آنروا کے فنڈز روکے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا ہنڈل  ایکس پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں (UNRWA) کی طرف سے شائع ہونے والی   خبر کے مطابق، ایجنسی کو عطیات دینے والے ممالک کی ایک قابل ذکر تعداد نے صرف صیہونی حکومت کے  اس دعوے کی وجہ سے اپنی امداد   روک دی ہے کہ  7 اکتوبر  کو اسرائيل کے خلاف آپریشن میں اس ادارے کےبعض  ملازمین نے حماس کے ساتھ تعاون کیا تھا  حالانکہ یہ الزام ثابت بھی نہیں ہوا ہے۔

ایران  کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ آنروا کے  سربراہ نے کہا ہے کہ اگر مالی امداد کی معطلی جاری رہی تو  قوی امکا ن ہے کہ  فروری کے آخر تک نہ صرف غزہ میں بلکہ پورے خطے میں ہمیں امدادی کارروائياں بند کرنا پڑیں گے۔بعض ملکوں کی جانب سے آنروا کے فنڈز روکے جانے پر ایران کا ردعمل

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مضحکہ خیز بات  یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے 120 روز  کے دوران 26 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید کیا ہے، کئی ہزار لوگ لاپتہ ہیں،   دسیوں ہزار شہری زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کی پٹی کے 80 فیصد سے زیادہ باشندوں کو بے گھر اور بے گھر کردیا ہے،   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور  عالمی عدالت کے عبوری حکم کے باجود     یہ حکومت ( اسرائیل) فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہی لیکن ان ممالک(آنروا کی امداد روکنے والے) نے     زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں  کیا۔

بعض ملکوں کی جانب سے آنروا کے فنڈز روکے جانے پر ایران کا ردعمل

یہ ممالک کے صیہونی حکومت کی سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ  اسے مسلسل فوجی اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں اور  آنروا کے چند ملازمین پر اسرائيل کی الزام تراشی کے  فورا بعد انہوں نے  اس عالمی ادارے کی امداد بند کردی ہے حالانکہ فلسطینیوں کو اس وقت سخت ترین صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان  ملکوں کے اس گھناونے کردار کے بارے میں دنیا کے آزاد ضمیر انسان فیصلہ ہی  کریں گے۔

بعض ملکوں کی جانب سے آنروا کے فنڈز روکے جانے پر ایران کا ردعمل

 قابل ذکر ہے کہ  امریکہ، برطانیہ ، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا، فن لینڈ اور ہالینڈ نے UNRWA کی فنڈنگ ​​روک دی ہے  جس پر غاصب صیہونی حکومت نے خوشی کا  جبکہ فلسطینیوں  نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .