فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں صیہونی حکومت نے 15 مزيد جرائم و قتل عام کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران 118 لوگ شہید اور 190 دیگر زخمی ہو گئے۔
بیان کے مطابق مزید 118 لوگوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں شہیدوں کی تعداد 27 ہزار 19 ہو گئي ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 تک پہنچ گئي ہے۔
شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
7 اکتوبو کو غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت 45 دنوں جاری رہی جس کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی کی مدت ختم ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔
آپ کا تبصرہ