تینوں جزیرے ایران کا کبھی نہ الگ ہونے والا حصہ/ علاقے میں غیروں کی موجودگي ایک خطرہ ، صدر

بندر عباس-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تینوں جزیرے اسلامی جمہوریہ ایران کا اٹوٹ حصہ ہيں کہا: خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کو علم ہے کہ علاقے میں ایران کی موجودگي سے امن و امان میں استحکام پیدا ہوتا ہے اور امریکیوں اور غیروں کی موجودگي سے اس علاقے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہيں۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو ایران کے ہرمزگان میں عوامی ملاقات میں کہا: تمام ملک یہ جان لیں کہ این تینوں جزائر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مالکیت کے دستاویزات پوری طرح سے مصدقہ ہیں۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوری نظام کی برکت سے اور انقلاب کے بعد ہونے والے بہت سے کاموں کی برکت سے ہرمزگان کے حالات ماضی سے مختلف ہيں اور سب اس بات کی گواہی دیں گے کہ انقلاب کے بعد اور انقلاب کے پہلے کے بندر عباس شہر میں کافی فرق ہے اور انقلاب کی برکت سے گاؤں اور شہروں میں ترقی ہوئي ہے۔

صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ ہرمزگان صوبہ بہت سے قابل فخر کارناموں کا علاقہ ہے اور اس کی تاريخ ، جارحین  اور ان کے خلاف استقامت و جد و جہد سے بھری ہے جو یہ چاہتے تھے کہ یہ سر زمین ترقی نہ کرے۔

انوہں نے کہا: اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دوران ہرمزگان کے عوام کی جد و جہد  مثالی رہی ہے اور اس دوران اس علاقے میں شہید ہونے والے سیکڑوں لوگ، یہاں کے لوگوں کے حوصلے کے گواہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .