ایران کے دوسرے ایٹمی بجلی گھر کی بنیاد ڈال دی گئی

بندرعباس/ ارنا- عشرہ فجر کے آغاز اور صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کی کابینہ کے صوبہ ہرمزگان کے دورے کے موقع پر سیریک شہر میں ایران کے ایٹمی بجلی گھر کے ایک مجموعے کی سنگ بنیاد رکھ دی گئی۔

ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کی موجودگی میں اس منصوبے کی تعمیرات کا کام شروع ہوگیا۔

 اس منصوبے کا نام ایران ہرمز رکھا گیا ہے جو کہ سن 2031 میں مکمل ہوجائے گا۔ اس ایٹمی بجلی گھر کے مجموعے کے ذریعے، ایران میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ اس طرح ایران ایٹمی بجلی پیدا کرنے والا علاقے کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .