امریکہ، دھمکی کی زبان استعمال کرنا بند کرے/ ایران کا جواب فوری اور ٹھوس ہوگا

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کو دھمکی اور توجہ ہٹانے کی کوشش سے باز آنا چاہیے اور ساری توجہ سیاسی راہ حل پر مرکوز کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں حالیہ دنوں میں کچھ امریکی حکام کی دھمکیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، مزاحمت کو غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں موجود ایک حقیقت قرار دیا اور زور دیا : امریکہ کو دھمکی اور توجہ ہٹانے کی کوشش سے باز آنا چاہیے اور ساری توجہ سیاسی راہ حل پر مرکوز کرنی چاہیے۔

وزير خارجہ نے اسی طرح امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا: جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب، ٹھوس اور فوری ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .