ہمارے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق انقلاب اسلامی 45ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح سویرے اسلامی جمہوریہ کے عظیم بانی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور قرآن مجید کی تلاوت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید آيت اللہ بہشتی، محمد علی رجائی اور جواد باہنر سمیت سانحہ 7 تیر ( 28 جون 1981)کے شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی اور اللہ تعالی سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
بعد ازاں آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سنہری شہداء انقلاب کی قبروں پر تشریف لے گئے اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آیت اللہ خامنہ ای شہید "محمد امین صمدی" کی قبر بھی تشریف لے گئے جو حال ہی میں دمشق پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ