30 جنوری، 2024، 5:23 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85370834
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ کی کامیاب کارروائی، صیہونی فوجی چھاؤنی راکٹوں کا نشانہ بنی

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع، صیہونی فوج کے ایک اہم مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے اعلان کے مطابق یہ راکٹ دقیق طور پر اپنے نشانے سے ٹکرایا ہے۔ یہ اقدام غزہ کے عوام اور ان کی شجاعانہ استقامت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ آج دوپہر سے قبل کیا گیا جس میں صیہونیوں کی "حدب یارین" چھاؤنی نشانہ بنی۔

ادھر صیہونی فوج نے گزشتہ چند روز کے دوران لبنان کے سرحدی علاقوں پر بارہا گولہ باری کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں کے خوف سے شمالی مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی کالونیاں خالی ہوچکی ہیں اور دسیوں ہزار صیہونی آبادکار علاقہ چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .