صیہونی وزیر جنگ: فوج جلد ہی شمال میں لبنان کی سرحد پر کاروائی کرے گی/ غزہ جنگ روکنے کا مطلب نیتن یاہو کی کابینہ کا خاتمہ ہے:صیہونی وزیر داخلہ

تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ صیہونی فوج جلد ہی لبنان کے ساتھ سرحد پر کارروائی کرے گی جہاں اس کا حزب اللہ کے ساتھ روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔

 اسکائی نیوز عربی کے مطابق، گیلنٹ بتایا کہ غزہ کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کو اس علاقے سے نکال کر شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے پاس تعینات کیا جائے گا۔

گیلنٹ نے کہا کہ صیہونی فوج کا کچھ حصہ غزہ کی جنگ کا میدان چھوڑ کر اور ریزرو فوجی شمالی اسرائیل جائیں گے، جہاں مستقبل میں حزب اللہ کے خلاف کی جانے والی ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کی جائے گی۔ 

صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف ھرتزی ھالوی نے حال ہی میں کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحدوں پر جنگ کا امکان ماضی کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ شمال میں جنگ کب ہوگی لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ماضی کے مقابلے میں آنے والے مہینوں میں ایسا ہونے کا قوی امکان ہے۔

صیہونی وزیر جنگ: فوج جلد ہی شمال میں لبنان کی سرحد پر کاروائی کرے گی/ غزہ جنگ روکنے کا مطلب نیتن یاہو کی کابینہ کا خاتمہ ہے:صیہونی وزیر داخلہ

دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا بنیاد پرست  صیہونی وزیر داخلہ ایتاماربن گویر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ روکنے کا مطلب نیتن یاہو کی کابینہ کا خاتمہ ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ صیہونی وزیر نے یہ انتباہ بنجمن نیتن یاہو کو دیا ہے۔
بین گویر نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ میں جنگ روکنے کا مطلب پوری "اسرائیلی" کابینہ کی تحلیل اور خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے 2 دسمبر کو یہ بھی کہا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ بندی کے فیصلے کی صورت میں حکومت انکے  استعفی کے لیے تیار رہے۔

اس جنونی صیہونی وزیر کا کہنا ہے کہ تنازعات کو روکنا جائز نہیں ہے اور میں جنگی کونسل میں جنگ بندی کے حامی اراکین کی وجہ سے اسکو تحلیل کرنا چاہتا ہوں۔

بین گویر کے یہ بیانات غزہ کے خلاف جنگ کےحوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے اندر اختلافات کی خبروں کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .