ایران و پاکستان کے درمیان اتفاق رائے ، وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد اختتام پزیر

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد اسلام آباد کا دورہ مکمل کرکے پیر کی رات ، تہران کے لئے روانہ ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اتوار کی رات اسلام آباد پہچنے تھے جہاں انہوں نے اس ملک کے وزير خارجہ جلیل عباس جیلانی ، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور فوجی سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقاتوں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگي کے بعد ہوئي ہيں جس کی وجہ سے دشمن ، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان ایک بڑا بحران پیدا کرنے کی سازش کرنے لگے تھے تاہم ایران و پاکستان ، باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے پر عزم رہے اور بہت جلد کشیدگي پر قابو پا لیا گيا اور پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد تعلقات کی بہتری کی سمت نیا قدم اٹھایا گیا۔

ایران و پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے  دوران تربت اور زاہدان میں دونوں ملکوں کے رابطہ افسر کی تعیناتی اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نگرانی کے لئے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک مشاورتی نظام کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اسی طرح پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ پانچ سرحدی منڈیوں کے افتتاح کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزيد مستحکم ہوں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .