29 جنوری، 2024، 8:51 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85369763
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات میں استحکام کے پابند ہیں، پاکستان کے وزیر اعظم+ویڈیو

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کے وزير اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کو پاکستان کے دورے کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات میں استحکام کے پابند ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران پاکستان و ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں زيادہ سے زیادہ توسیع پر اپنے ملک کی پابندی پر زور دیا۔

پاکستان کے وزير اعظم نے اسی طرح تعاون کے ذریعے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو سلام بھیجتے ہوئے پہلی فرصت میں پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .