فلسطینی ذرائع ابلاغ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں صیہونی فوج کے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر کو "بدر-1 " میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گيا۔
القدس بریگیڈ نے اسی طرح بتایا ہے کہ وہ خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ سخت جھڑپوں میں مصروف ہے۔
ان جھڑپوں میں فلسطینی مجاہد صیہونی فوجیوں اور ساز و سامان پر مشین گنوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر رہے ہيں۔
القدس بریگیڈ نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس نے ایک گائڈڈ میزائل سے اسرائيلی فوج کے کئي اسنائپروں کو نشانہ بنایا ہے جو مغربی خان یونس کے الامل محلے میں واقع ایک گھر میں تعینات تھے۔
آپ کا تبصرہ