اسلام آباد، وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور پاکستان کی فوج کے سربراہ کی ملاقات، سیکورٹی تعاون پر گفتگو

اسلام آباد/ ارنا- وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کے بعد، پاکستان کی فوج کے سربراہ سے ملنے آرمی ہیڈکوارٹر راولپنڈی پہنچے۔

 پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے تعلقات کی آخری صورتحال، سیکورٹی تعاون اور مشترکہ سرحدوں کے انتظام کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ۔

ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان اور جنرل عاصم منیر نے علاقائی حالات، مغربی ایشیا کی صورتحال اور غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ کا ہمراہ وفد بھی موجود تھا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی اتاشی کرنل مصطفی قنبرپور نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

گزشتہ 2 سال کے دوران ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور جنرل عاصم منیر تین بار باضابطہ طور پر ملاقات کرچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .