وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کا پاکستانی ہم منصب نے استقبال کیا، مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد/ ارنا، ایران کے وزیر خارجہ اپنے باضابطہ دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کی رسمی نشست کا آغاز ہوا جس کے بعد طے شدہ شیڈول کے مطابق، ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور جلیل عباس جیلانی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان ایک اعلی سطح وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا گزشتہ دورہ پاکستان موسم گرما میں انجام پایا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .