29 جنوری، 2024، 12:09 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85368604
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ ایران سے جنگ نہيں چاہتا

29 جنوری، 2024، 12:09 AM
News ID: 85368604
امریکہ ایران سے جنگ نہيں چاہتا

تہران-ارنا- امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف چارلز براؤن نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن اگر ایران کے ساتھ زیادہ وسیع تصادم ہوا تو ہم جواب دیں گے۔

انہوں نے اردن اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمارے دشمن ہيں اور میں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایران کو کم سے کم یہ معلوم ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ وسیع تصادم کا خواہاں نہيں ہے۔

 چارلز براؤن نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ زیادہ وسیع جنگ کی صورت میں ہم جواب دینے کی صلاحیت رکھتے  ہیں۔

انہوں نے کہا: اگر ہم زیادہ وسیع تصادم میں شامل ہونے پر مجبور ہوئے تو ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا: ہمارا مقصد مضبوط دفاع ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکی فوجیوں کی حفاظت بھی نہ کہ زیادہ وسیع جھڑپ اور ایک جنگ میں داخل ہونا۔ 

امریکی فوج کی سنٹرل کمان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے اردن کے شمال مشرق میں واقع ایک چھاونی پر ایک ڈرون طیارے کے حملے میں 3 فوجی مارے گئے اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .