ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، اب سے کچھ گھنٹے قبل مہدا سیٹلائٹ اور 2 نینو سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں ڈال دیا گیا ہے۔
مہدا سیٹلائٹ ایران کے خلائی تحقیقی ادارے کے ہلکے وزن کا سیٹلائٹ ہے۔ اس سیٹلائٹ کا بنیادی مشن زمین کے قریب مدار میں سیمرغ سیٹلائٹ لانچرکے ذریعے بھیجے جانے والے خلائی کارگو کی کارکردگی کو جانچنا اور کچھ نئے ڈیزائنوں کی کارکردگی اور خلا میں ایرانی ٹیکنالوجیز کی کامیابی کا جائزہ لینا ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر سیمرغ سیٹلائٹ لانچر کے ساتھ پہلی بار 3 ایرانی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔
ایران کی صا کمپنی کے تیار کردہ نانو سیٹلائٹس میں سے ایک خلائی اسٹیشن کی پوزیشننگ ٹیکنالوجی کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نانو سیٹلائٹ گراؤنڈ ریسیورز کے لیے مقامی طور پر اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم سے آزادانہ طور پر پوزیشن کا تعین کرنے کا امکان فراہم کرتا ہے۔
دوسرا نینو سیٹلائٹ صا کمپنی کا کیوب سیٹلائٹ ہے جسکا کام ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سروسز کو بہتر بنانا ہے۔
ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسیٰ زری پور نے اس اہم کامیابی پر ایرانی عوام ، خلائی ماہرین، خلائی تحقیق کے ادارے اور وزارت دفاع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہدا سیٹلائٹ کے سگنل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ