جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع شہر سراوان مین دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے 9 پاکستانی شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ یہ گھانؤنا دہشت گردانہ حملہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش ہے جو کہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کے توسط سے انجام دیا گیا ہے۔
انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران کی حکومت سے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔
آپ کا تبصرہ