25 جنوری، 2024، 12:50 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85365378
T T
0 Persons

لیبلز

آزاد ملک فلسطینی عوام کا حق ہے، اٹلی

25 جنوری، 2024، 12:50 PM
News ID: 85365378
آزاد ملک فلسطینی عوام کا حق ہے، اٹلی

تہران (ارنا) اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک محفوظ اور خود مختار ریاست کا ہونا فلسطینی عوام کا حق ہے۔

میڈیا ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کے لیے روم کی حمایت پر تاکید کی اور کہا کہ یہ ایک منصفانہ اور ضروری حل ہے۔

میلونی نے ایک بار پھر فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو نظر انداز اور اس حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت فلسطینیوں کے وجود کے حق کو تسلیم کرنا اور یہودی ریاست کا قیام اس کے شہریوں کی زندگیاں کے لیے امن و سلامتی کا حل ہے۔

ارنا کے مطابق اس سے قبل لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ گفتگو میں میلونی نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹلی مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .