ٹی آر ٹی عربی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے موقع پر جب گلعاد اردان کی باری آئی تو متعدد ممالک کے سفارتکاروں غزہ میں تل ابیب کے بہیمانہ جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے، اجلاس کے ہال سے باہر رہنے کو ترجیح دی۔
اس چینل نے اسی سلسلے کی ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کی ہے۔
ادھر بتایا جا رہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت بھی بہت جلد غزہ میں صیہونی جرائم کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے درج کیس کا فیصلہ سنا دے گی۔
دنیا کے زیادہ تر ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کو اندرونی سطح پر صیہونی قیدیوں کے گھروالوں اور عالمی سطح پر بھی دباؤ اور شدید احتجاج کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ