اس موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنا مرسودی نے سلامتی کونسل میں اپنی تقریر پیش کرتے ہوئے یہ سوال اٹھائے کہ سلامتی کونسل میں اب تک فلسطین کے لئے کتنی قراردادیں جاری ہوئی ہیں اور کتنوں پر عملدرامد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک فلسطین کے سلسلے میں منظور کی جانے والی قراردادوں کی متعدد بار خلاف ورزی ہوچکی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کوئی پابندی بھی عائد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام میں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے اور ایسی صورت میں فلسطینی اپنی شکایت کہاں درج کرا سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک قانون سے بالاتر نہیں ہے اور اسرائیل کو بھی غزہ میں اپنے جرائم کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے بھی فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل ہونے اور فلسطین میں مکمل جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم انور کا پیغام انتونیو گوتریش کے حوالے کیا۔
آپ کا تبصرہ