جب تک غزہ پر حملے جاری ہیں ، بحیرہ احمر میں ہمار حملے بھی جاری رہیں گے، انصاراللہ

تہران (ارنا ) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن "محمد البخیتی" نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ بند نہیں ہوگی بحیرہ احمر میں ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ  یمن کے عوام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

15 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز اور ایک دن بعد غزہ کی پٹی کے رہائشی، طبی اور تعلیمی علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملے کے ساتھ ہی  تین مزاحمتی تنظیموں  لبنان کی حزب اللہ،یمن کی انصار اللہ اور عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریکیں بھی  فلسطینی صیہونی غاصبوں کے خلاف فلسطینیوں کی جنگ میں شامل ہوگئی ہیں۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں   اسرائیلی بحری جہازوں کے علاوہ اسرائيل کے لیے سامان رسد لے جانے والے بحری جہازوں کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج  نے عزم ظاہر کیا ہے کہ  جب تک غاصب صیہونی  حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک  اسرائيلی  یا اسرائيل جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .