22 جنوری، 2024، 9:13 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85362550
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں  کے وحشیانہ حملوں میں شہداء کی تعداد 25295

تہران-ارنا- غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 295 ہو گئی ہے۔

 پیر کے روز موصولہ رپورٹ کے  مطابق غزہ کی وزارت صحت  نے اپنے آج کے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی حکومت نے غزہ میں 20 قتل عام کی واردات انجام دی ہیں۔

اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 20  جرائم میں مجموعی طور پر 190 فلسطینی شہید اور 340 زخمی ہوئے ہيں۔

بیان میں بتایا گيا ہے کہ اب بھی ہزاروں لوگ ملبے کے نیچے دبے اور لاپتہ ہو چکے ہیں جن تک امدادی کارکنوں کی رسائي نہيں ہے۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .