صیہونی حکومت رائے عامہ کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے دہشت گردانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے: صدر مملکت

تہران/ ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی غزہ میں ناکام ہوچکے ہیں اور اس حقیقت سے توجہ ہٹانے کے لئے قاتلانہ حملے کر رہے ہیں جس میں انہیں یقینی طور پر کامیابی نہیں مل سکے گی۔

اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے شام میں صیہونیوں کے ہاتھوں ایران کے 5 فوجیوں ایڈوائزروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے، مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات سے صیہونیوں کی بوکھلاہٹ اور پریشانی صاف ظاہر ہوگئی ہے جو کہ غزہ میں ان کے اعلان شدہ مقاصد میں شکست کا نتیجہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے بہیمانہ جرائم سے علاقے اور دنیا بھر کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے اس نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے تاہم انہیں یاد رکھ لینا چاہئے کہ انہیں اپنے اس مقصد میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .