ایران کی ریفائنریاں روزانہ 30 کروڑ مکعب فٹ ہائیڈروجن تیار کر رہی ہیں

تہران/ارنا- تہران/ ارنا- ایران کے نائب وزیر پیٹرولیم جلیل سالاری نے بتایا ہے کہ ایران کی 10 ریفائنریوں میں روزانہ 30 کروڑ مکعب فٹ ہائیڈروجن کی پیداوار ہو رہی ہے۔

جلیل سالاری نے بتایا ہے کہ ریفائنریوں کی ضرورت کے مطابق اس گیس کے پیداوار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پیداوار کے معیار میں بلکہ مقدار میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بھاری تیل کی ضرورت کے پیش نظر ہائیڈروجن کا استعمال کیا جائے گا۔

جلیل سالاری نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی نالج بیسڈ کمپنیوں اور سائنسی مراکز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیڈروجن کی پیداوار میں استعمال ہونے والے وسائل، معلومات اور کیٹیلسٹ سب کے سب ملک کے اندر تیار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی ایل پالیتو ریفائنری میں بھی ایرانی ماہر نوجوانوں کے کامیاب تجربوں کو آزمایا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامپریسر سمیت  ایرانی ماہرین کے بنائے ہوئے سولہ لاکھ پرزے برآمد کئے جا چکے ہیں جنہیں دنیا بھر کی ریفائنریوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .