رپورٹ کے مطابق، اس دوران صیہونی فوجیوں نے 62 ہزار 681 فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی تفصیلی رپورٹ میں آیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں نے بہیمانہ حملے کرکے 178 فلسطینیوں کی جان لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کے رہائشی علاقے بڑے پیمانے پر مسمار ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج کے حملوں میں متعدد طبی اور تعلیمی مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ