21 جنوری، 2024، 5:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85361190
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی چھاؤنی پر حزب اللہ کا تابڑ توڑ حملہ

21 جنوری، 2024، 5:44 PM
News ID: 85361190
صیہونی چھاؤنی پر حزب اللہ کا تابڑ توڑ حملہ

تہران - ارنا-حزب اللہ لبنان کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کی ایک چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس فورس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کی برانیت چھاؤنی کو مناسب ہتھیاروں سے دقیق طور پر نشانہ بنایا ہے۔

ادھر الجزیرہ نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے لبنان کے جنوب میں واقع "کفرا" ٹاؤن میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس گاڑی پر لبنان کی فوج کے ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکورٹی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے اس حملے میں دو شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی کے آغاز کے بعد، حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے، مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونیوں کے سامنے ایک نیا محاذ کھول دیا تھا۔ حزب اللہ کا ایک اور مقصد غزہ کے مجاہدوں پر سے دباؤ کم کرنا بھی قرار دیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں پر حملے اور جوابی حملے کئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ بھی اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر حزب اللہ کو برتری حاصل ہے جس سے صیہونی فوج الجھ کر رہ گئی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس فورس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کی برانیت چھاؤنی کو مناسب ہتھیاروں سے دقیق طور پر نشانہ بنایا ہے۔

ادھر الجزیرہ نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے لبنان کے جنوب میں واقع "کفرا" ٹاؤن میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس گاڑی پر لبنان کی فوج کے ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکورٹی ذرائ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے اس حملے میں دو شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی کے آغاز کے بعد، حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے، مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونیوں کے سامنے ایک نیا محاذ کھول دیا تھا۔ حزب اللہ کا ایک اور مقصد غزہ کے مجاہدوں پر سے دباؤ کم کرنا بھی قرار دیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں پر حملے اور جوابی حملے کئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ بھی اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر حزب اللہ کو برتری حاصل ہے جس سے صیہونی فوج الجھ کر رہ گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .