جہاد اسلامی فلسطین  کی جانب سے دمشق پر حملے کی مذمت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر کی شہادت پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں دمشق پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر کی شہادت پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

العھد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جارحیت جس میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، غاصب صیہونی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جسکے تحت صیہونی فوج میدان جنگ میں شکست کے بعد اس علاقے میں اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کر رہی ہے۔

 بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر کی شہادت پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور  تاکید کی گئی ہے  کہ یہ قتل عام ہماری یکجہتی میں اضافے کا باعث ہونگے اور ان حملوں سے نہ ہماری حوصلہ شکنی ہوگی اور نہ ہی مسئلہ فلسطین کے لیے شام کی حمایت کو نقصان پہنچے گا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا  (SANA) نے خبر دی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت نے چند گھنٹے قبل دمشق کے المزہ محلے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

دریں اثنا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پبہک ریلیشنز آفس  نے آج سہ پہر بتایا تھا ایک بار پھر غاصب اور مجرم صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا اور اس دوران جارح اور غاصب حکومت کے جنگجوؤں کے ہوائی حملے میں متعدد  شامی فوجیوں سمیت زخمی ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے10 میں سے 4 فوجی مشیر شہادت کے اعلیٰ درجات پر فائز ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .