یورپی یونین کی جانب سے ہم پر پابندی، تل ابیب کی مدد کی حکمت عملی، اسلامی جہاد

تہران-ارنا- اسلامی جہاد تنظیم  نے جمعہ کی رات ایک بیان جاری کرکے حماس اور اپنے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی شدید مذمت کی اور اسے یورپی یونین کی جانب سے صیہونی حکومت کی واضح حمایت قرار دیا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جہاد تنظيم نے اپنے اس بیان میں کہا ہےکہ یہ فیصلہ حیرت انگیز نہیں ہے، حالانکہ اس کی کوئي اہمیت نہيں ہے اور یہ قدم، صیہونی حکومت کی حمایت میں اٹھایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے:  یورپ کا یہ فیصلہ، ہمارے خلاف جاری ہولوکاسٹ پر سیاسی پردہ ڈالنے کی کوشش ہے اور یہ یورپ کی جانب سے غزہ پر حملے میں فوجی اور انٹلی جنس کے شعبے میں تعاون کے علاوہ ہے۔

اسلامی جہاد تنظیم نے زور دیا ہے: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظمیں، ایسی قوم کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہیں کہ جس کی سر زمین لوٹ لی گئي ہے اور اسے وہاں سے نکال دیا گيا ہے اور جو گزشتہ 76 سے مختلف طرح کے قتل عام اور نسل کشی کا سامنہ کر رہی ہے اور اسی لئے یہ تنظیمیں، کامیابی اور فلسطین کی آزادی تک اس قوم کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پر عمل کرتی رہیں گی۔

واضح رہے یورپی یونین نے جمعہ کے روز حماس و اسلامی جہاد سمیت فلسطینی تنظیموں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .