19 جنوری، 2024، 10:35 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85359153
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں، پاکستان کے وزیر اعظم

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم نے اس ملک کی  قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے تعلقات، حالیہ تبدیلیوں سے پہلے کی پوزیشن میں واپسی، دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کابینہ کے اراکین نے سول اور فوجی حکام کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ملکوں کے سفراء کی ایک دوسرے کے دار الحکومتوں میں واپسی سے اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے کمانڈروں، وزرائے خارجہ، دفاع، اطلاعات اور خزانہ نیز سیکوریٹی اداروں کے سربراہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں، پاکستان کے وزیر اعظم

پاکستان کی کابینہ کے اجلاس میں اس ملک کے وزير اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران و پاکستان دو برادر ملک ہیں جن کے درمیان برادرانہ تعلقات و تعاون کی قدیم تاریخ ہے اور دونوں ملک باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک سفارتکاری کو آگے بڑھانے کے لئے ایران کی جانب سے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .