19 جنوری، 2024، 11:17 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85358741
T T
0 Persons

لیبلز

"جیش العدل" کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے، سابق سیکریٹری خارجہ، پاکستان

اسلام آباد (رنا ) پاکستان کے سینیئر سفارت کار اور سابق سیکریٹری خارجہ نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خدشات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جیش العدل" گروپ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان کے ممتاز سفارت کار شمشاد احمد خان  نے مقامی ٹی وی چینل "GTV"  سے  بات کرتے ہوئے  ایران کی سرحدوں کے قریب دہشت گردی کی سرگرمیاں روکنے کے لیے حکومت اور فوج کے ناکافی  اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی۔

 شمشاد احمد خان نے خطے میں صیہونی حکومت اور امریکہ کی مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ واقعات صرف ایران پاکستان تعلقات تک محدود نہیں ہیں بلکہ خطے کی سلامتی اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کو تباہ کرنے کی بیرونی سازشوں کا حصہ ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروپ  برسوں سے ایران کے خلاف   کارروائیاں  کر رہا ہے اور اس نے پاکستان کی سرزمین سے متعدد حملے کیے ہیں لہذا ایرانیوں کی تشویش بالکل بجاہے ۔

شمشاد احمد خان نے مزید کہا کہ امریکہ جیش العدل کی حمایت کرتا ہے جس کی بنیادی وجہ خطے کے حالات کو کشیدہ کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنازعات کی آگ بھڑکانا ہے۔

انہوں نے ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں پر پاکستان  کو درپیش سنگین مسائل بالخصوص  ٹی ٹی پی  کے دہشت گردوں کی طرف سے ملکی فوج کے خلاف خونریز حملوں   کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان کی فوج اور سیکورٹی اداروں  کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے واقعات   ایران کی سرحدوں پر  کیوں رونما ہوتے ہیں۔  

تہران میں پاکستان کے سابق سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے بالخصوص عالم اسلام کا واحد مضبوط اور خودمختار ملک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف جائز اقدام کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .