ارنا کے مطابق وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی نے آج بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر دہشت گردوں کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کے تازہ حملوں کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہمارے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا، جہاں سے بھی ایران کی سلامتی کو خطرہ ہوگا، ہم اس کا مناسب، ٹھوس اور سخت جواب دیں گے۔
بریگيڈیئر محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ہم دنیا میں ہر جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، بنابریں اگر ہمارے عوام کے حقوق پامال ہوں گے اور انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے گا تو ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ ہم سختی سے یہ کام کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی محدودیت کے قائل نہیں ہیں ۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ سبھی ممالک بالخصوص پڑوسی ملکوں کے حقوق، ان کے قوانین اور ارضی سالمیت ہمارے لئے محترم ہے لیکن ہم یہ بات ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی ہماری سرحدوں کے اندر شرپسندی اور دہشت گردی کرے، یقینا اس پر ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
انھوں نے خیبر شکن میزائل کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس انواع و اقسام کے میزائل ہیں انہیں میں سے ایک خیبر شکن بھی ہے اور ہم جب بھی ضروری سمجھیں گے اس سے کام لیں گے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دنیا کی میزائلی طاقت ہیں، ہمارے پاس کروز اور بیلسٹک ہر طرح کے میزائل موجود ہیں اور ہم ان کی تکنیکی سطح بہتر سے بہتر کررہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ میزائلوں کو اپ گریٹ کرنا اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس کا بہت اچھا نتیجہ بھی ہمیں حاصل ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ