16 جنوری، 2024، 9:57 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85356592
T T
0 Persons

لیبلز

سوئزر لینڈ میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

 تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے ڈیووس اجلاس کے موقع پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

  ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منگل کی شام ڈیووس میں پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔

 ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے اس ملاقات میں باہمی روابط  اور تعاون میں فروغ کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی ۔

 دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے حالات، غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی اور  بحیرہ احمر میں کشیدگی کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی۔

 یاد رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیاں منگل کی شام ڈیووس اجلاس میں شرکت کے لئے سوئزرلینڈ پہنچے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .