16 جنوری، 2024، 5:48 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85356421
T T
0 Persons

لیبلز

ایران بہت جلد ہائیڈروجن برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔

تہران – ارنا – ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے ایم ڈی نے کہا ہے کہ ہم ہائیڈروجن کی پیداوار اوراس کو  برآمد کرنے کے پروجکٹ پر سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور بہت جلد ایران ہائیڈروجن پیدا اور برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔

ارنا کے مطابق ایران نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن خجستہ پور نے کہا کہ ہماری کمپنی unconventional hydrocarbon سے استفادے کے سلسلے میں ریسرچ کے مرحلے سے گزرچکی ہے اور pilot stage میں داخل ہوگئي ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ان کنویشنل ہائیڈرو کاربن کے بہت بڑے ذخیرے کا اضافہ ہونے کی خبر دیں گے ۔

 ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے ایم ڈی نے دسیوں لاکھ ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے کے یورپ کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ اس براعظم نے اعلان کردہ میزان کی صرف آدھی پیداور کے پروگرام پر ہی عمل کیا ہے اور مستقبل میں پیداواری گنجائش میں اضافہ کرنا چاہتا ہے بنابریں ہمیں ہائیڈروجن کی عالمی منڈی میں اپنی جگہ بنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم نے (21 مارچ سے شروع ہونے والے) رواں ایرانی سال کے شروع میں ہی ایران نیشنل آئل کمپنی میں ہائیڈروجن کی پیداوار کے حوالے سے ورکشاپ کا آغاز کردیا  اور بہت جلد ہائیڈروجن تیار کرنے کا پہلا ٹیکنالوجیکل  پائلٹ قائم کردیا جائے گا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .