منگل کے روز IRNA کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد، حسن کاظمی قمی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی کوششوں کے تحت، اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب، اس ملک کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں میں میں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کا دارومدار افغانستان میں امن و استحکام پر ہے اور ہمسایہ ملکوں کی مربوط کوششیں افغانستان میں قیام امن میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔
افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گيا کہ ہمسایہ ممالک کے رابطہ گروپ کے ذریعے افغانستان کی نگراں حکومت کو تعمیری تجاویز کا ایک پیکج پیش کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ