15 جنوری، 2024، 9:03 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85355410
T T
0 Persons

لیبلز

برطانوی حکام کے الزامات کا جواب

15 جنوری، 2024، 9:03 PM
News ID: 85355410
برطانوی حکام کے الزامات کا جواب

تہران – ارنا – ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان  نے کہا ہے کہ جنہوں نے عراق اورافغانستان کے خلاف خونریز جنگوں سے نیا ہزارہ شروع کیا ہے، ما ضی سے عبرت نہیں حاصل کی نیز غزہ اور غرب اردن میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک ہیں، وہ خود اتنے ذلیل اور رسوا ہوچکے  ہیں کہ ایران کو بدنام نہیں کرسکتے۔

ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے خلاف برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے بے بنیاد بیان کی مذمت کی ہے۔

 انھوں  نے کہا کہ یہ بیان بحیرہ احمر میں امریکا اور برطانیہ کی جنگ افروزی کا جواز پیش کرنے اور غزہ میں  فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی صیہونی حکومت کے جرائم سے دنیا والوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

 ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ نے عراق اور افغانستان کے خلاف خونریز جںگ سے نئے ہزارے کا آغاز کیا ہے اورغزہ نیز غرب اردن میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

      انھوں نے کہا کہ وہ اتنے ذلیل اور رسوا ہوچکے ہیں کہ ایران پر جھوٹا الزام لگاکر اس کو بدنام نہیں کرسکتے ۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کا حملہ  ایک آزاد اور خودمختار ملک کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور نیز مسلمہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی اس فوجی جارحیت کا مقصد جنگی جرائم کے ارتکاب اور علاقے میں کشیدگی  پھیلانے میں غاصب صیہونی حکومت کی  حوصلہ افزائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔   

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکا اور برطانیہ کے خودسرانہ اقدامات کو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا۔

   انھوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات صیہونی حکومت کو مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کی جواب دہی اور اس بحران سے نجات نہیں دلاسکتے جس میں وہ گرفتار ہوچکی ہے۔   

 ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں مزید کشیدگی کی روک تھام اور امن و ثبات کی برقراری کا واحد راستہ یہ ہے کہ غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ  جنگی جرائم اور حملوں کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .