15 جنوری، 2024، 5:40 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85355272
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین فاؤنڈیشن اف پاکستان: نئے عالمی نظام میں استقامتی محاذ کا کردار فیصلہ کن ہے

 اسلام آباد – ارنا – فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے  جںگ غزہ کو سو دن گزرجانے کے بعد بھی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی ثابت قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےعالمی نظام میں استقامتی محاذ کا کردار فیصلہ کن ہے۔    

   ارنا کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے پیر کو قائد اعظم یونیورسٹی میں  شہدائے غزہ و کشمیر کی  یاد میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد صیہونی دشمن نے استقامتی فلسطینی محاذ کے مقابلے میں خود کو بہت حقیر اور کمزور پایا اسی لئے ہم صیہونیوں کی وحشیانہ  جارحیت میں امریکی کی بے شرمانہ مشارکت کا مشاہدہ کررہے ہیں۔   

 انھوں نے کہا کہ جنگ غزہ کو سو دن سے زائد ہوگئے اور صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو صیہونیوں کی شکست سے سخت تشویش ہے۔

 صابر ابو مریم نے کہا کہ لبنان ، یمن ، عراق اور شام کے استقامتی گروہوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت قابل تحسین ہے۔   

فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یقینا جنگ غزہ میں فتح استقامتی محاذ کے لئے ہے۔

 انھوں نے کہا کہ سو دن سے زیادہ عرصے سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کے استقامتی گروہوں کی ثابت قدمی ، ثابت کرتی ہے کہ علاقے کی قسمت کا فیصلہ استقامتی محاذ کے اختیار میں ہے اور نئے عالمی نظام میں بھی اس کا بنیادی کردار ہوگا۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کے فوجی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کے حامی اس کی سانسیں باقی رکھنے کے لئے تگ و دو کررہے ہیں لیکن اس بات سے غافل ہیں کہ دنیا کی سبھی حریت پسند اقوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی  ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ اس سیمینار میں مقررین نے صیہونیوں کے جرائم اور ان پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .