14 جنوری، 2024، 8:30 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85354196
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی وزارت توانائی: اوپیک میں ایران کی تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

تہران – ارنا – امریکی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں اوپیک کے اراکین میں تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافہ ایران میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 ارنا کے مطابق امریکی وزارت توانائی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایران کی تیل کی پیداوار میں 3 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

امریکی وزارت توانائی  نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  2023 میں ایران کی تیل کی پیداوار  27 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ رہی ہے۔

امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ایران کی تیل  کی پیداوار میں 2022 کے مقابلے میں یومیہ 3 لاکھ 30 ہزار بیرل اضافہ ہوا ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزارت توانائی نے  بتایا ہے کہ 2023 میں اوپیک کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں  6 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی پیداوار کم ہوکر 2 کروڑ 68 لاکھ 90  ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ برس   اوپیک کی تیل کی پیداوار 2 کروڑ  75 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ تھی۔

 امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود 2023 میں ایران کی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس تنظیم کے رکن 12 میں سے 7 ملکوں کی پیداوار کم ہوئي ہے، ایک ملک کی پیداوار اپنی سابقہ سطح پر باقی رہی اور ایران نیز چار دیگر ملکوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .