یمن کے خلاف بحری اتحاد میں شمولیت کی امریکی پیش کش، پاکستان نے خبروں کی دوبارہ تردید کر دی

اسلام آباد-ارنا- پاکستان میں سیکوریٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد نے بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف بحری اتحاد میں شمولیت کی امریکی پیش کش کو ایک بار پھر ٹھکرا دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے سیکوریٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سمندر میں پاکستانی بحری جنگي جہازوں کی موجودگی اور اسے امریکی اتحاد سے جوڑنے کے سلسلے تمام خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ اسلام آباد نے اس سلسلے میں امریکی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کے خلاف کسی بھی اتحاد کا حصہ نہيں بنے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ارنا سے گفتگو میں ایک پاکستانی عہدہ دار نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا تھا پاکستان بحیرہ احمر یا خلیج عدن میں کسی بھی مشترکہ آپریشن کا حصہ نہيں بنے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .