لبنان و یمن پر حملہ لا حاصل/ انصار اللہ  اور حزب اللہ کو عوامی حمایت حاصل، صیہونی ماہر

تہران-ارنا- ایک صیہونی سیکوریٹی ماہر نے لبنان اور یمن پر امریکہ کے حملے کو لا حاصل بتایا ہے کیونکہ حزب اللہ و انصار اللہ کو عوامی حمایت حاصل ہے۔

صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر، بریگیڈیئر میری ایسین نے آئی 24 نیوز سے ایک گفتگو میں مزید کہا: انصار اللہ یمن، حزب اللہ لبنان کی طرح ڈرون اور بیلسٹک میزائل جیسے جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کی یہ طاقت اتنی زیادہ ہے جو کسی حملے سے ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کے لئے صنعا اور بیروت میں ہزاروں لوگوں کے سڑک پر مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کو امریکہ و اسرائيل کے خلاف جنگ کے لئے حوصلہ دیتی ہے وہ پوری عرب دنیا سے ملنے والی عوامی حمایت ہے۔

رایشمین یونیورسٹی کے اس پروفیسر نے کہا: اس وقت جو بھی اسرائيل کو نشانہ بنائے گا، عرب دنیا کی طرف سے اس کا حوصلہ بڑھایا جائے گا اور اس کی مقبولیت ميں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا: یمنی نوجوانوں کو جس طرح سے ٹریننگ دی گئی ہے اس سے وہ اسرائيل کے خلاف مثالی جنگجو بن گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ 10  جنوری کو 16 عرب ملکوں میں 8 ہزار رضاکاروں سے دوحہ  کی ایک تنظیم نے سروے کیا تھا ۔ اس سروے کے مطابق 36 لوگوں کا خیال تھا کہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اس کے ساتھ تعلقات ختم یا معطل کرنا چاہیے۔

89 فیصد نے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی اور 77 فیصد نے تل ابیب اور واشنگٹن کو علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .