13 جنوری، 2024، 6:15 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85352924
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پٹی میں 7 ہزار لوگ لاپتہ

13 جنوری، 2024، 6:15 PM
News ID: 85352924
غزہ پٹی میں 7 ہزار لوگ لاپتہ

تہران-ارنا- غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعات کے دفتر نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 7 ہزار لوگ لاپتہ ہو گئے ہيں اور غالبا ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہيں۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہيں اور غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز سے اب تک 30 ہزار 843 فلسطینی شہید یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی ہفتے کے روز بتایا ہے کہ گزشتہ 99 روز سے جاری وحشیانہ حملوں میں اب تک 23 ہزار 843 فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جبکہ اسی دوران 60 ہزار 317 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔

اعلان کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 جرائم کا ارتکاب کیا جن میں 135 فلسطینی شہید اور 317 زخمی ہوئے ہيں۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .