13 جنوری، 2024، 4:09 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85352804
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

13 جنوری، 2024، 4:09 PM
News ID: 85352804
صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے آج دوپہر (ہفتہ) مقبوضہ علاقے کے شمال میں صیہونی فوج کے مزید 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کی برانیت بیرک کو لبنان سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ انہوں نے برکہ ریشا کی فوجی پوزیشن کو بھی مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک اینٹی آرمر میزائل جنوبی لبنان سے الجلیل غربی کے علاقے کی طرف داغا گیا۔

حزب اللہ نے آج سہ پہر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے لیے 11:20 پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی اڈے العاصی کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .