واشنگٹن یمنی میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے میں ناکام، انصاراللہ

تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے مرکز اطلاع رسانی سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی میزائل لانچنگ سائٹس پر حالیہ امریکی حملے ناکام رہے ہیں اور واشنگٹن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

 انصار اللہ تحریک کی مرکز اطلاع رسانی کے سربراہ نصرالدین عامر نے العربی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی طاقت اور افواج کو پوری طرح برقرار رکھا ہے اور ہم اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے اور ہم انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم زمینی اور سمندری میدان میں امریکی جارحیت کا جواب دیں گے اور امریکہ سے وابستہ جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انصار اللہ یمن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ واشنگٹن ہے جس نے صیہونی حکومت کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

واضح رہے کہ انصار اللہ یمن نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف بحیرہ احمر کو اسرائيلی یا اسرائيل جانے والے بحری جہازوں کے لیے بند کردیا ہے جس پر امریکہ اور بعض مغربی ممالک چراغ پا ہیں۔

امریکہ نے جعمے کے روز بھی بعض یمنی اہداف پر حملہ کیا تھا جسے عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .