12 جنوری، 2024، 8:59 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85351880
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ

12 جنوری، 2024، 8:59 PM
News ID: 85351880
صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان نے جمعہ کی شام مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کئي صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے مناسب ہتھیاروں سے " المالکیہ چھاونٹی پر حملہ کیا جس سے کئي صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے: غاصب صیہونی حکومت کی حانیتا چھاونی پر بھی ہم نے مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس حملے کا مقصد پورا ہو گیا۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح المنارہ چھاونی کے قریب صیہونی فوجیوں پر حملے کی بھی خبر دی ہے ۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح اپنے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کی العاصی چھاونی پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان سے شبعا فارمز میں صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا گيا ہے۔

صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے کئي علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .