قرارداد 2722  صیہونیوں  کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے  جاری کی گئی،  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران(ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2722 ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

تہران(ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2722 ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے  اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکی ایما پر منظور کی جانے والی اس قرارداد میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کا دعوی کیا گيا ہے لیکن درحقیقت یہ قرارداد مکمل طور پر سیاسی مقاصد کی حامل ہے جس کا مقصد غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف اسرائيلی جرائم کو جواز فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات روکوانے کے بجائے سیاسی، فوجی، سفارتی اور عالمی میدانوں میں اس  کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو کرکے غزہ میں تین ماہ سے جاری نسل کشی اور تباہی و  بربادی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام  میں مسلسل  روکاوٹ بنا ہوا ہے۔  

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کے ارکان پر دباؤ ڈال کر اور خطے میں بحران اور کشیدگی کی بنیادی وجہ پر توجہ دیے بغیر قرارداد 2722 منظور کرائی ہے۔

ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  سلامتی کونسل کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ غزہ میں قتل  عام کو روکا  اور صیہونی حکومت کو قرارداد 2712 اور 2720 پر مکمل عمل درآمد کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں  عام شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقیقی بنانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .