12 جنوری، 2024، 11:45 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85351506
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کے خلاف حملوں پر لبنان کی حزب اللہ کا ردعمل

بیروت ( ارنا) حزب اللہ لبنان نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم  بردار ملک یمن، اس کی خودمختاری، ارضی سالمیت اور اس ملک کے حریت پسند عوام کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ یمن پر امریکی جارحیت سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز جرائم میں امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔

 حزب اللہ کے بیان میں آيا ہے کہ امریکہ صیہونی دشمن کی کلنگ مشین کی مسلسل حمایت کر رہا ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن کی حکومت، فوج، عوام اور اعلی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس طرح کے جارحانہ حملے یمنی عوام کو فلسطینی کاز کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .