صیہونی حکومت کے رویہ سے پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی دلیل سے مٹایا نہیں جا سکتا، وزیر خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ : فلسطینیوں کے خلاف جنگي جرائم اور وحشیانہ نسل کشی کے حیوانی رویہ سے پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی طرح سے اور کسی بھی دلیل سے چھپایا نہيں جا سکتا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے جمعرات کی شام سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ کے بارے میں لکھا: فلسطینیوں کے خلاف جنگي جرائم اور وحشیانہ نسل کشی کے حیوانی رویہ سے  عالمی رائے عامہ میں پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی طرح سے اور کسی بھی دلیل سے چھپایا نہيں جا سکتا اور اب سب لوگ صیہونیوں کی طرف سے جاری قتل عام کا سلسلہ روکنے کے لئے بین الاقوامی عدالت کے ٹھوس اور فوری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے: نسل پرست و بچوں کی قاتل اس حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کے بہادرانہ اقدام کی ہم پوری طاقت سے حمایت کرتے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .