10 جنوری، 2024، 8:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85350398
T T
0 Persons

لیبلز

عالمی بینک: ایران کی اقتصادی ترقی 4.2 فیصد اور امریکہ کی 2.5 فیصد رہی

تہران - ارنا - عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سن 2023 میں ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہی جو عالمی اوسط سے زیادہ ہے۔

 عالمی بینک نے "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک" کے عنوان سے  بدھ کے روز شائع ہونے والی اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  سن 2023 میں ایران کی معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد رہی ہے۔

اس بین الاقوامی ادارے نے جون میں شائع ہونے والی اپنی  رپورٹ میں اندازہ لگایا تھا کہ اس سال ایران کی معیشت کی شرح نمو صرف 2.2 فیصد رہے گی اس لئے سن 2023 میں ایران کی معیشت میں 4.2 فیصد کی ترقی کی شرح، عالمی بینک کے ماہرین کی توقع سے زیادہ ہے۔ چنانچہ  اس مغربی ادارے نے ایران کی اقتصادی ترقی کا تخمینہ دوگنا کر دیا ہے۔

اس رپورٹ  میں اسی طرح سن  2024 میں ایران کی اقتصادی ترقی کے تخمینہ کو بڑھا کر 3.7 فیصد کر دیا گيا ہے جو  اس سے قبل جون کی رپورٹ میں  صرف 2 فیصد تھا۔

سن 2023 میں ایران کی معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد  ایسے حالات میں رہی  ہے  کہ جب  سن 2023 میں دنیا میں معاشی ترقی کی اوسط شرح  2.6 فیصد رہی ہے ۔

 سن 2023 میں  ترقی یافتہ ملکوں کی معیشتوں میں صرف 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورو زون کی اقتصادی ترقی 0.4 جبکہ امریکہ میں معاشی ترقی کی شرح   2.5 فیصد رہی ہے۔

ترقی پذیر ممالک  کی  اقتصادی ترقی کی اوسط شرح 4 فیصد تھی۔ چین کی معاشی ترقی کی شرح سن 2023 میں 5.2 فیصد اور ہندوستان کی معاشی ترقی کی شرح  6.3 فیصد رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .