10 جنوری، 2024، 2:46 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85350070
T T
0 Persons

لیبلز

قالیباف: غزہ میں جو کچھ ہورہا  ہے وہ پوری بشریت کو شرمسار کررہا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو انسانیت کے لئے شرمساری کا باعث قرار دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کی یونین کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج غزہ میں جو ہورہا ہے اس نے پوری  بشریت کو شرمسار کردیا ہے ۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امریکا کی بھر پور اور ہمہ گیر حمایت سے غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

 ایران کے اسپیکر نے اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بیدار ضمیر انسان غزہ میں صیہونی حکومت  کے انسانیت سوز جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .